امریکا واپس جانے کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کریں گے کوڈ پنک تنظیم کے کارکنان

کوڈ پنک تنظیم کے 32 کارکنان امریکا سے جنوبی وزیرستان امن مارچ میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔

ہماری تنظیم امریکا کی حکومت کو ڈرون حملے روکنے پر زور دے گی اور معصوم لوگوں کو ناحق قتل کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کے اوپر احتجاج کرتی رہے گی۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف کی امن مارچ ریلی میں شریک ہونے والے کوڈ پنک تنظیم کے کارکنان نے کہا ہے کہ وہ امریکا واپس جانے کے بعد ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم امریکا کی حکومت کو ڈرون حملے روکنے پر زور دے گی اور معصوم لوگوں کو ناحق قتل کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کے اوپر احتجاج کرتی رہے گی۔


کوڈ پنک تنظیم کے 32 کارکنان امریکا سے جنوبی وزیرستان امن مارچ میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔

کوڈ پنک تنظیم کے کارکنان نے 3000 امریکی شہریوں کی جانب سے دستخط کیا ہوا خط بھی اسلام آباد میں امریکا کے سفارتخانے میں جمع کرایا جس میں ڈرون حملوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story