پاکستان اور آسٹریلیا کے میچ میں بہترین بولنگ کرنے والی ٹیم فاتح ہوگی وسیم اکرم
دونوں ٹیموں میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ہیں اور ان کی جنگ کا شدت سے انتظار ہے، سابق کپتان
KARACHI:
پاکستان میں سوئنگ بولنگ کو جدت دینے اور دنیائے کرکٹ میں بلے بازوں کو بائیں ہاتھ پر نچانے والے سابق فاسٹ بولروسیم اکرم کا کہنا ہےکہ انہیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے کوارٹر فائنل کا شدت سے انتطار ہے کیونکہ یہ درحقیقت بائیں ہاتھ سے گیند پھینکنے والوں کی جنگ ہوگی جس نے بہترین گیند کی وہی فاتح بنے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے پاس بائیں ہاتھ سے فاسٹ گیند پھینکنے والے بہترین بولرز ہیں تاہم وہ ان سب سے بہتر مچل اسٹارک کوقرار دیتے ہیں اس لیے کہ وہ نہ صرف تیزرفتار ہیں بلکہ اس وقت مکمل فارم میں بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ کرکٹ کھیلتے تھے تو بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولرز بہت کم تھےلیکن اب ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جب کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کوارٹرفائنل بھی کھبوں کی جنگ ہے جسے دیکھنے کا شدت سے منتظر ہوں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں سے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز تیزی سے ٹیموں کا حصہ بن رہے ہیں جن میں نیوزی لینڈ کے لینڈنگ فاسٹ بولرز کورے ایڈریسن، مچل میک لینیگن اور ٹرینٹ باولٹ بھی شامل ہیں لیکن مچل اسٹارک ان سب میں بہتر ہیں کیوں کہ وہ بال کو سوئنگ کرتے ہیں اور آئیڈیل اونچائی سے پھینکتے ہیں۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ وہاب ریاض نے انہیں بہت متاثر کیا کیونکہ گزشتہ میچوں میں وہاب نے تیز اور بہترین لائن لینتھ پر بولنگ کی تاہم اسے بال پھینکتے وقت اپنی کلائی کو تھوڑا بہتر انداز میں موڑنا ہوگا تاکہ وہ ان سوئنگ بولنگ بھی کر سکے۔
واضح اس ورلڈ کپ میں مچل اسٹارک 16 وکٹیں لے کر پہلے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے وہاب ریاض 14 اور راحت علی 7 وکیٹں لے کر بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔