تحفہ نہ ملنے پر جاپانی خاتون نے شوہر کا گلادبادیا
ویلنٹائن ڈے کا تحفہ نہ ملنے پر مشتعل خاتون نے شوہر کو گلے میں ٹائی باندھنے کی آڑ میں پھندا لگا دیا
QUETTA:
شوہر کی طرف سے تحفہ نہ ملنے پر بیوی کا ناراض ہوجانا عام بات ہے لیکن ایک جاپانی خاتون نے تحفہ نہ ملنے پر مشتعل ہوکر خاوند کا گلا ہی دبا دیا۔
جاپانی ویلنٹائن ڈے سال میں2 مرتبہ مناتے ہیں پہلی مرتبہ 14 فروری کو جب خواتین مردوں کو تحائف دیتی ہیں جب کہ دوسری مرتبہ ایک ماہ بعد 14 مارچ کو جب مرد خواتین کو تحائف دیتے ہیں۔
جاپان کے مغربی شہر ساکائی سے تعلق رکھنے والی 43 سالہ نشی یاما نے 14 فروری کو اپنے خاوند می نشی یاما کو چاکلیٹ اور دیگر تحائف دیے مگر جب ایک ماہ بعد شوہر نے کنجوسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے کوئی تحفہ نہ دیا تو خاتون غصے سے پاگل ہوگئی اور خاوند کے گلے میں ٹائی باندھنے کی آڑ میں اس کا گلا دبادیا۔
خاتون نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحفہ نہ ملنے پر بے حد افسردہ اور مشتعل تھی اور اسے یہی مناسب لگا کہ بے حس اور کنجوس خاوند کا گلا دبا کر جھگڑا ہی ختم کردیا جائے۔