نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 208 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا
نیپرا نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر جنوری کے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جسے نیپرا نے منظور کرلیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق 50 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں اور کے الیکٹرک کے علاوہ ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔