کراچی اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ہنڈریڈ انڈیکس میں ہزار سے زائد کی کمی

کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 817 پوائنٹس کمی کے بعد 31 ہزار 525 پر بند ہوا۔

کے ایس ای تھرٹی انڈیکس میں 545 اور آل شیئر انڈیکس میں 522 پوائنٹس کی کمی ہوئی فوٹو: فائل

اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس 817 پوائنٹس کمی کے بعد 31 ہزار 500 کی سطح پر آگیا۔


بدھ کے روز کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس 32 ہزار 342 پوائنٹس پر موجود تھا۔ کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 32 ہزار 416 پر آگیا لیکن اس کے بعد مارکیٹ کو مندی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہنڈریڈ انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 31 ہزار 338 کی سطح پر پہنچ گیا۔ دوسرے سیشن میں خریداری کے رجحان کے باعث انڈیکس میں کچھ بہتری ہوئی اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 817 پوائنٹس کمی کے بعد 31 ہزار 525 پر بند ہوا۔

دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس 545 اور آل شیئر انڈیکس 522 پوائنٹس کی کمی کے بعد بالترتیب 20ہزار 139 اور 22ہزار 466 پر بند ہوا۔
Load Next Story