افغانستان میں خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک41 زخمی

دھماکے کا مقصد عمارت میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا، حکام

افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران طالبان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، فوٹو : اے ایف پی

افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں خودکش حملے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ 41 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک سرکاری عمارت سے ٹکرادیا جہاں پر صوبائی حکومتوں کے دفاتر موجود ہیں جب کہ دھماکے کا مقصد عمارت میں موجود اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا تاہم دھماکے میں صوبائی حکومت کے ترجمان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران طالبان کی کاروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جب کہ افغان حکومت ملک میں امن قائم کرنے کے لئے اپنی بھرپور کوششوں میں مصروف ہے۔
Load Next Story