مضبوط بھارت سے مقابلہ ٹائیگرز کو’ بھیگی بلی بننے کا خوف ستانے لگا
ہمارے حوصلے بلند اور دنیا کو دکھانے کا یہی وقت ہے کہ ہم بھی بڑی ٹیم ہیں، مشرفی مرتضیٰ
ورلڈ کپ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ سے قبل مضبوط بھارتی ٹیم سے مقابلہ ہونے پر بنگال ٹائیگرز کو 'بھیگی بلی' بننے کا خوف ستانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل بھارتی ٹیم ناقص فارم سے دوچار تھی مگر پاکستان سے میچ میں ایسی چارج ہوئی کہ پھر کسی کو اپنے قریب بھی نہیں پھٹکنے دیا۔ پول بی میں ناقابل شکست رہنے والی سائیڈ کا اب کوارٹر فائنل میں اپنے پڑوسی حریف بنگلہ دیش سے مقابلہ ہے ، بھارتی بیٹنگ لائن تو پہلے ہی ورلڈ کلاس تھی اس ایونٹ میں پیسرز خاص طورپر محمد شامی نے عمدہ پرفارم کیا، وہ اب تک15 پلیئرز کو ٹھکانے لگا چکے ہیں، ٹیم میں تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہاکہ ہم پر بنگلہ دیش کے خلاف میچ کا کوئی اضافی پریشر نہیں، ویسے بھی ہم جو بھی میچ کھیلیں اس کا اپنا دبائو ہوتا ہے، ہمارے کھلاڑی ایسی صورتحال کے عادی ہوچکے اورکامیابیوں کا سلسلہ برقراررکھنے کی پوری کوشش کریں گے۔
دوسری جانب بنگلہ دیش نے پہلی بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی،آئی سی سی کے ناک آئوٹ شیڈول میں وہ شامل ہی نہیں رہا،انگلینڈ کیلیے میلبورن کرکٹ گرائونڈ مختص کیا گیا تھا، یہ آسٹریلیا کا سب سے بڑاگرائونڈ ہے، اس سے قبل بنگال ٹائیگرز یہاں پر سری لنکا کا مقابلہ کرچکے مگر انھیں بڑی آئوٹ فیلڈ کی وجہ سے کافی مشکل ہوئی تھی، خاص طور پر فیلڈنگ سیٹنگ میں ٹیم گڑبڑائی ہوئی دکھائی دی، کئی کیچز بھی ڈراپ کیے گئے، گذشتہ روز گرائونڈ میں خاص طور پر اسی مسئلے پر غورہوتا رہا۔
سلو اوور ریٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری پول میچ میں باہر بیٹھنے والے کپتان مشرفی مرتضیٰ کی واپسی ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اس میچ کے حوالے سے ہر کوئی کافی پُرجوش ہے، ہمیں ایک پروفیشنل یونٹ کی طرح اپنے ٹاسک پر توجہ مرکوز رکھنی ہو گی، ہمارے پاس دنیا پر خود کو بڑی ٹیم ثابت کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش اب تک تین مرتبہ بھارت کو ون ڈے میچز میں شکست دے چکا، جس میں ورلڈکپ 2007 کے ابتدائی رائونڈ کی اپ سیٹ فتح بھی شامل ہے۔