زہرہ شاہد قتل کیس کا ملزم کلیم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
پولیس ملزم کلیم کا طبی معائنہ کرائے اور 7 روز بعد دوبارہ پیش کرے، عدالت کا حکم
HAMILTON:
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زہرہ شاہد قتل کیس کے ملزم کلیم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملزم کلیم کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم سے تفتیشی عمل جاری ہے اس لئے عدالت ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرے، عدالت نے کلیم کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزم کو 7 روز کے لئے پولیس کے حوالے کردیا۔
واضح رہے کہ رینجرز ترجمان کی جانب سے گزشتہ روز بیان جاری ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کلیم کو کلفٹن کے علاقے 3 تلوار سے گرفتار کیا گیا ہے۔