صولت مرزا کی ویڈیو منظرعام پرآنے کی تحقیقات کی جارہی ہے وزیرداخلہ بلوچستان
صولت مرزا مچھ جیل سے قبل کئی جیلوں میں رہا اس لئے یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کا کہ ویڈیومچھ جیل میں ریکارڈ ہوئی،سرفرازبگٹی
صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مچھ جیل میں قید سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مچھ جیل میں قید پھانسی کے منتظر صولت مرزا کی پھانسی سے چند گھنٹے قبل منظر عام پر آنے والی ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے اس کا تعین کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا مچھ جیل سے قبل کئی جیلوں میں رہا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کا مجرم کا بیان مچھ جیل میں ریکارڈ کیا گیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کہ پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا بے ہوش ہوگئے تھے اور ان کی حالت سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا اور ایوان صدر سے آنے والے احکامات کے بعد مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔
واضح رہے کہ سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کے پھندے پر لٹکنے سے چند گھنٹے قبل ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں مجرم کا کہنا تھا کہ انہیں کے ای ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کا حکم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بابرغوری کے گھر پر دیا جب کہ صولت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہے اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیں جیل میں سہولیات فراہم کی گئیں۔