قومی اسمبلی نائب وزیر اعظم کا تقرر غیر آئینی ہے اسپیکر نوٹس لیں ریاض پیر زادہ
مشیر کاحلف نہیں ہوتا،قومی رازوںمیںکیسے شریک کیا جا سکتاہے
قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ( ق ) کے چیف وہپ ریاض حسین پیرزادہ نے ڈپٹی وزیراعظم اورسینئروزیرکے عہدوں کوغیر آئینی قراردیدیا۔ قومی اسمبلی کااجلاس ڈپٹی اسپیکرفیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت ہوا۔ ریاض پیرزادہ نے نکتہ اعتراض پرکہا کہ حکومت نیٹوکمانڈرکو بھی مشیر دفاع لگا سکتی ہے،کیا اسے پارلیمنٹ میں بیٹھنے کااختیارمل جائے گا، مشیر کاکوئی معیارنہیں، آئین میںکہیں نائب وزیراعظم کے عہدے کا ذکر نہیں ملتا ۔
انھوں نے کہا کہ مشیرکاحلف نہیں ہوتا،بغیر حلف اسے کیسے قومی رازوں میں شریک کیاجاسکتا ہے،اسپیکران معاملات کا نوٹس لیںاس پرنوید قمر نے کہاکہ مشیرکابینہ کا حصہ ہوتے ہیں،اس حیثیت میں وہ ایوان میں جواب کے لیے موجود ہوتے ہیں،انھیں ووٹ کے حق کے علاوہ دیگرتمام حقوق حاصل ہیں،نائب وزیراعظم کی تقرری قواعد کے تحت ہوتی ہے،اسے اضافی اختیارات نہیں دیے گئے۔
این این آئی کے مطابق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت امتیازصفدر نے کہا کہ اسلام آباد میں آرام دہ ایئرکنڈیشنڈ بسیں ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تعاون سے چلانے کا منصوبہ بنایا گیا، آئی این پی کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ارکان نے کوئٹہ میں پارٹی کے جلسے پرحملے اور 6 کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف علامتی واک آئوٹ کیا۔
دریں اثنا ایوان زیریںنے خصوصی اقتصادی زونزبل 2012ء اور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل آرڈیننس 2012ء کے دوحکومتی بل اتفاق رائے سے منظور کرلیے کو فوری نافذ العمل ہونگے ،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل کی دوشقوں میں اپوزیشن کی ترامیم کثرت رائے سے مستردکردی گئیں۔ پاکستان سائنس فائونڈیشن کی 2009-10ء کی سالانہ رپورٹ بھی پیش کی گئی ۔
ثنا نیوزکے مطابق قومی اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے 1985ء سے اب تک لیے گئے ملکی وغیرملکی قرضوں کے استعمال کی جانچ پڑتال کے بارے میں قرارداد اتفاق رائے سے منظورکی گئی جبکہ سرکاری اسکیم کے تحت تینوں کیٹیگریز کے حج اخراجات کی تفصیلات پیش کی گئیں۔ بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔