افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھی سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر خاورے محسود2 ساتھیوں صالح محمد اور الیاس تالورا سمیت ہلاک ہوا، طالبان ترجمان محمد خراسانی

خاورے بیت اللہ محسود کا اہم جنگجو کمانڈر تھا جبکہ حکیم اللہ محسود کا باڈی گارڈ اور قریبی دوست تھا، خراسانی۔ فوٹو: فائل

مشرقی افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ محسود کا قریبی ساتھی خاورے محسود 2 ساتھیوں سمیت مارا گیا۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی علاقے کرم ایجنسی سے ملحقہ مشرقی افغان علاقے میں امریکی ڈرون حملے میں کمانڈر خاورے محسود 2 ساتھیوں صالح محمد اور الیاس تالورا سمیت ہلاک ہوا ہے۔ محمد خراسانی کے مطابق خاورے محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ سے تھا، وہ بیت اللہ محسود کا اہم جنگجو کمانڈر تھا جبکہ حکیم اللہ محسود کا باڈی گارڈ اور قریبی دوست تھا۔
Load Next Story