آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کردیا
آسٹریلیا نے 214 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا
آئی سی سی ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی جب کہ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔
ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لئے زیادہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 50ویں اوور میں 213 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، قومی ٹیم کے اپنرز اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 20 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 10 کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے جب کہ احمد شہزاد 5 رنز بنا کر جوش ہیزل ووڈ کا شکار بنے، دونوں اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان مصباح الحق اور حارث سہیل نے ٹیم کو سہارا دیا اور 73 رنز کی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کے مجموعی اسکور کو 97 تک پہنچایا تاہم پھر مصباح الحق ہمت ہار گئے اور 34 کے انفرادی اسکور پر گلین میکس ویل کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی حارث سہیل تھے جو 112 کے مجموعے پر 41 رنز بنا کر مچل جانسن کا شکار بنے جب کہ عمر اکمل 20 کے انفرادی اسکور پر میکس ویل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے، شاہد آفریدی ایک بار پھر جارحانہ اننگز کھیلنے کے ارادے سے کریز پر آئے لیکن 23 رنز پر ان کی ہجت بھی تمام ہوئی جب کہ صہیب مقصود بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 188 کے مجموعی اسکور پر 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں وہاب ریاض 16، سہیل خان 4 اور احسان عادل 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 35 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مچل اسٹارک اور گلین میکس ویل نے 2،2 جب کہ جیمز فالکنر اور مچل جانسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلیا نے 214 رنز کا ہدف 34ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، آسٹریلیا کے لئے بظاہر آسان دکھنے والے میچ میں ایک بار پھر اس وقت جان آگئی جب 59 رنز پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تاہم اسٹیون اسمتھ اور شین واٹسن نے اس موقع پر ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 89 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن ایک بار پھر مستحکم کردی، اسٹیون اسمتھ نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی شین واٹسن 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر 24، ایرن فنچ 2 اور کپتان مائیکل کلارک 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ گلین میکس ویل 44 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 2 جب کہ سہیل خان اور احسان عادل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ بہترین بولنگ پر جوش ہیزل ووڈ کو مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔