پاکستانی پرستار نے نوکری خطرے میں ڈال دی

پاکستانی شائق کے آجر نے اسے جمعے کو کام پر آنے کا حکم دیا لیکن انیس نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ سب سے پہلے ہے

پاکستانی شائق کے آجر نے اسے جمعے کو کام پر آنے کا حکم دیا لیکن انیس نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ سب سے پہلے ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

آسٹریلیا سے ورلڈ کوارٹر فائنل اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کی خاطر پاکستانی شائق محمد انیس نے اپنی نوکری خطرے میں ڈال دی، لاہور سے تعلق رکھنے والے 33سالہ انیس مقامی بھارتی ریسٹورنٹ میں بطور منیجر کام کر رہے تھے۔


پاکستانی شائق کے آجر نے انھیں جمعے کو میچ دیکھنے دینے کے بجائے کام پر آنے کا حکم دیا لیکن انیس نے کہا کہ میرے لیے کرکٹ سب سے پہلے ہے، میں نے میچ کی صبح اپنے منیجر کو بتا دیا تھا کہ میں نوکری چھوڑ سکتا ہوں لیکن میچ نہیں۔
Load Next Story