پر کٹے شاہینوں کی واپسی کا سفر شروع
قومی ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں سے کل وطن واپس پہنچے گی۔
ورلڈکپ کوارٹرفائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم کے وطن واپسی کا سفر شروع ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم ایڈیلیڈ سے سڈنی روانہ ہوگئی جہاں سے کل وطن واپس پہنچے گی جب کہ تمام کھلاڑی ممکنہ طور پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایک ساتھ ایئرپورٹ سے باہر نکلیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل میں ناقص کارکردگی کے پیش نظر شائقین کرکٹ میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تاہم گرین شرٹس کی وطن واپسی کے موقع پر انہیں بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔