نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان شرح سود 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئی
حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے تاہم ریونیو کی وصولی کی شرح سست ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 0.5 فیصد کمی کردی جس سے شرح سود 13 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسٹیٹ بینک کے بورڈ اف ڈائریکٹرز نے 24مارچ 2015ءسے پالیسی ریٹ کو 50بیسس پوائنٹس گھٹا کر8.5 فیصد سے 8.0فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرمبادلہ کی ترسیل میں اضافہ اور تیل کی کم قیمتوں کی بنا پر رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران حکومت مالیاتی خسارے پر قابو پانے میں کافی حد تک کامیاب رہی ہے تاہم ریونیو کی وصولی کی شرح سست ہے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ ملک میں غذائی اور غیر غذائی اشیا میں مہنگائی کم ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے اشیا کی مجموعی طلب میں اضافہ ہوسکتا ہے ، کپاس اور چاول کی بہتر پیداوار اور موجودہ ترغیبات کے ہمراہ ربیع کی فصل گندم کے لیے سازگار موسمی حالات کے پیش نظر جی ڈی پی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہونے کی توقع ہے۔