نواز شریف کاتکبرمسلم لیگوںکے اتحادمیںآڑے آیاشجاعت

بلوچستان کے حالات پیارسے ٹھیک ہوسکتے ہیں، ق لیگ، پی پی اکثریت حاصل کرینگی.

پرویزمشرف اکبربگٹی کے قتل سے بھی اپنے آپ کوبری الذمہ قرارنہیں دے سکتے۔ فوٹو: فائل

مسلم لیگ(ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نواز شریف کاتکبرمسلم لیگوںکے اتحاد کے آڑے آیا۔


(ق)لیگ اور پیپلز پارٹی ملکرآئندہ انتخابات میںپنجاب سے اکثریت حاصل کریں گی، پرویزمشرف اکبربگٹی کے قتل سے بھی اپنے آپ کوبری الذمہ قرارنہیں دے سکتے،نجی ٹی وی انٹرویومیں انھوںنے کہاکہ بعض سیاستدان ،اسٹیبلشمنٹ کے لوگ بعض بلوچستان کے حالات ڈنڈے سے ٹھیک کرنیکی سوچ رکھتے ہیںجوٹھیک نہیںبلوچستان کے حالات بات چیت اورمحبت و پیارسے ہی ٹھیک ہوسکتے ہیں۔بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلیے کمیشن بنانے کی بات کرنیوالے مسئلے کوکھوکھاقے ڈالناچاہتے ہیںکمیشن اسوقت بنائے جاتے ہیںجب کسی مسئلے کوگول کیاجاناہو،میرے دور کی کمیٹی کواگرمتحرک کردیا جائے تومسئلے کاحل نکل سکتاہے۔

شجاعت نے کہاکہ لال مسجد کے واقعہ رکوانے کی بہت کوششیںکیں،مولاناعبدالعزیز نے اپنے ہاتھوں سے مجھے خط لکھاکہ ہمارے ساتھ زیادتی ہورہی ہے لہٰذاآپ اس مسئلے کے حل سے باہرہو جائیں اس کے باوجود میں نے اس کے حل کی کوششیں جاری رکھیں،مشرف کولال مسجدکے سانحہ پراﷲ سے کبھی معافی نہیں ملیگی، شجاعت نے کہا کہ ایک پارٹی سے دوسری میںآنے جانیکی ابھی ریہرسل ہورہی ہے،تحریک انصاف اچھے کام کررہی ہے امیدہے کہ وہ یہ کام جاری رکھے گی اورلوٹوں سے پرہیزکریگی۔
Load Next Story