پرویز مشرف کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان

میں نے ایمانداری سے ذرائع استعمال کیے جس سے ملک نے ترقی کی، پرویز مشرف

سیاسی طور پر کسی کیساتھ برابری کرنا میری توہین ہے، پرویز مشرف فوٹو: فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ان کی جماعت بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

کراچی میں پرویز مشرف کی سربراہی میں آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملک تباہی اور بدحالی کی جانب جارہا ہے، ایسی حالت میں نئے انتخابات بھی ہوسکتے ہیں اور عبوری حکومت بھی قائم ہوسکتی ہے۔ ہم آج جو کچھ بھی ہیں وہ سب اسی پاکستان کی بدولت ہیں، پاکستان ہے تو ہم ہیں ورنہ ہم بھی کچھ نہیں، میں نے ایمانداری سے ذرائع استعمال کیے جس سے ملک نے ترقی کی، سیاسی طور پر کسی کے ساتھ برابری کرنا میری توہین ہے۔


سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک کے نظام میں تبدیلی لانی ہے، ہم ایسا جمہوری نظام چاہتے ہیں جو خوشحالی لائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تنظیم سازی کے بغیر کوئی بھی جماعت نامکمل ہے، ہمیں جماعت کو ملک گیر سطح تک لے جانا ہے تو تنظیم سازی نچلی سطح تک کرنی ہوگی، اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

بعد ازاں آل پاکستان مسلم لیگ کے کنونشن سے خطاب کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب میں وطن واپس آیا تو میرا ارادہ تھا کہ تبدیلی کے لئے کام کرنے والوں کو متحد کرکے ملک کے عوام کو تیسرا سیاسی آپشن فراہم کروں گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور میرے خلاف سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنا دیئے گئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2ka1nt_pervez-musharaf_news
Load Next Story