کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ کارروائی میں ہلاک عسکری ذرائع
پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد حافظ گل بہادرکے زخمی ہونے کی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
ISLAMABAD:
پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں کارروائی کی گئی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا مطلوب سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی جس میں دہشت گرد حافظ گل بہادر کے زخمی ہونے کی بھی غیرمصدقہ اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ ملا فضل اللہ کو 2013 میں حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ چنا گیا تھا جس نے نے 16 دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں اسکول کے 132 بچوں سمیت 148 افراد شہید ہوگئے تھے۔