پاکستان اسامہ کے ٹھکانے سے لاعلم تھا القاعدہ آپریشن چیف عطیہ عبدالرحمن

خط سے معلوم ہوتا ہے دہشتگردوں نے پاکستان میں خطرناک دہشت گردی کے تمام ترمنصوبے بنارکھے تھے، رپورٹ

خط سے معلوم ہوتا ہے دہشتگردوں نے پاکستان میں خطرناک دہشت گردی کے تمام ترمنصوبے بنارکھے تھے، رپورٹ فوٹو: فائل

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی پاکستان میں پناہ گاہ سے متعلق حکومت پاکستان لاعلم تھی۔


اس بات کا انکشاف القاعدہ کے آپریشن چیف عطیہ عبدالرحمن کے خط میں کیا گیا ہے جواسامہ کی رہائشگاہ سے ملنے والی دستاویزات کاحصہ تھا۔ خط کے مطابق القاعدہ اور پاکستانی طالبان کے درمیان قریبی روابط تھے اوریہ کہ پاک فوج پرزورڈالنے اور اپنے مطالبات منوانے کے لیے دونوں گروہ دہشت گردی حملوں کوبطور ہتھیار استعمال کرتے تھے۔ رپورٹ کے مطابق خط سے معلوم ہوتا ہے دہشتگردوں نے پاکستان میں خطرناک دہشت گردی کے تمام ترمنصوبے بنارکھے تھے۔
Load Next Story