پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہوسکتا اشرف غنی
وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان کا رخ کر رہے ہیں، اشرف غنی
افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے بغیر افغانستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا، پاک فوج کے سرحدی علاقے میں آپریشن سے بچنے کے لیے دہشت گرد افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موسم بدلنے کے بعد افغانستان میں دہشت گردوں کی کارروائیوں میں تیزی آسکتی ہے، افغانستان میں داعش کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، طالبان کے رہنما اب داعش سے وفاداری کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ امریکا کے دورے پر روانگی سے پہلے کابل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن میں پاکستان اہم پارٹنر ہے، وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے آپریشن کے باعث دہشت گرد افغانستان کا رخ کر رہے ہیں۔