عذیربلوچ کی پاکستان حوالگی مزید تاخیر کا شکار
پاکستان سے جانے والی 4 رکنی ٹیم کے 2 ارکان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں
LONDON:
سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو دبئی حکام نے پاکستان کے حوالے کرنے کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔
میڈیارپورٹ کے مطابق دبئی حکام نے عذیر بلوچ کی حوالگی کے حوالے سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات کو درست قرار دیتے ہوئے انٹرپول پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ عذیر بلوچ کی حوالگی کے بارے میں اپریل کے پہلے ہفتے میں آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی پولیس نے ایف آئی اے اور انٹرپول کو مطلوب منی لانڈرنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، اب تینوں ملزمان کو ایک ساتھ پاکستانی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔
پاکستان سے جانے والی 4 رکنی ٹیم کے 2 ارکان پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں، ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی نوید خواجہ سمیت 2 افسران آج واپس پہنچ رہے ہیں۔ عذیر بلوچ کو دبئی حکام نے جعلی پاسورٹ پر مسقط سے دبئی سفر کے دوران گرفتار کیا تھا۔ عذیر بلوچ کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں 52مقدمات درج ہیں۔ پاکستانی پولیس ٹیم کے ویزے کی میعاد 7مارچ کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد ایک ماہ کی توسیع کی گئی۔ دبئی کے قوانین کے مطابق عدالت کی جانب سے ملزم کی حوالگی کے حکم کے بعد 30 دن کے اندر اندر ملزم کو متعلقہ ملک منتقل کرنا ضروری ہوتا ہے۔