دہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کے حامی ہیں نوازشریف
جو ملک2 ،2 کروڑ ڈالر کیلیے ہاتھ پھیلائے اسکی عزت کون کریگا، اقتدارمیں آکر قرضے اتارینگے
مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی محب وطن ہیں اورملکی معیشت میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔
دہری شہریت والوں کو ووٹ کاحق دینے کے سب سے بڑ ے حامی ہیں، اٹلی کے شہر بروشیا میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، اگر میں ایٹمی دھماکے نہ کرتا تو زندگی بھر خود کو معاف نہ کرپاتا، ہماری ایک تاریخ اور ریکارڈ ہے ، دوسروں کی کردارکشی کرنے اورتہمتیں لگانے والوں کاکوئی ریکارڈ نہیں،جو ملک2 ،2 کروڑ ڈالر کیلئے ہاتھ پھیلارہا ہو اس کی عزت کون کریگا؟ ،اقتدارمیں آکر بیرونی قرضے اتاریں گے ، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائیں گے نوازشریف نے کہا کہ دعوؤں پرنہیں عملی اقدامات پریقین رکھتے ہیں ، پاکستان کے اندر ایسے غیرتمند اور باضمیر سیاستدان بھی موجود ہیں جو ملکی مفادات کو مقدم رکھتے ہیں ۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی 15 ارب ڈالر پاکستان بھیج رہے ہیں ، اللہ کرے ایسی حکومت آئے جو اس رقم کا صحیح استعمال کرے اور ملک کے قرضے اتارے ۔ اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو ہم بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے جانے ڈالروں سے ملک کا قرضہ اتاریں گے۔