آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی چوہدری سرور
جس پارٹی میں بھی عسکری ونگ ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہئے، سابق گورنر پنجاب
سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور نے کہا ہے کہ سندھ میں تحریک انصاف کا ووٹ بینک موجود ہے اس لئے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری سرور نے کہا کہ جمہوریت میں کوئی سیاسی جماعت پرفیکٹ نہیں ہوتی لیکن ملک کی دونوں بڑی جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اداروں کو سیاسی بنادیا ہے اور جب اداروں میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور ترقیاں ہوں تو غیر جانبداری سے کام نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر ہوتے ہوئے بھی جوڈیشل کمیشن کی حمایت کی کیونکہ کمیشن بننے سے شفاف الیکشن کا راہ ہموار ہوگی جب کہ اس حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں ہونے والا معاہدہ آئین سے غداری نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کوئی حرج ہے اور جوڈیشل کمیشن بننے کے بعد کور کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام مسائل پر عمران خان اور میری سوچ ملتی ہے، تحریک انصاف فرسودہ نظام کو تبدیل کرنا چاہتی ہے جب کہ سندھ میں تحریک انصاف کا ووٹ بینک موجود ہے اس لئے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف سندھ میں بھی حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کسی بھی حکومت نے کام نہیں کیا تاہم ہم بلوچستان کے لئے جامع پلان لے کر آئیں گے اور اللہ نے دوبارہ موقع دیا تو ملک کو بہترین حکومت دیں گے جسے اپنے قول و فعل سے ثابت بھی کریں گے۔ سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ جس پارٹی میں بھی عسکری ونگ ہے اس کا خاتمہ ہونا چاہئے جب کہ آزاد کشمیر میں شکست کے خوف سے انتخابات ملتوی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔