جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا

سیمی فائنل کی فاتح ٹیم تاریخ میں پہلی بار ورلڈ کپ فائنل کھیلے گی۔

آکلینڈ میں کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ فوٹو:فائل

جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔


نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جانے والا فیصلہ کن میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں کبھی بھی ورلڈ کپ فائنل نہیں کھیل سکیں تاہم کل کی فاتح ٹیم پہلی بار فائنل میں دوسرے سیمی فائنل کی فاتح ٹیم سے ٹکرائے گی۔ کیویز ٹیم کو ہوم گراؤنڈ کا فائدہ ہوسکتا ہے تاہم جنوبی افریقا نے اپنے اوپر لگے چوکر کے دھبے کو مٹانے کے لئے جیت کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈم میکولم کی قیادت میں کیویز ٹیم کے پاس مارٹن گپٹل، روز ٹیلر اور کین ولیمسن جیسے جارح مزاج بلے بازوں ہیں جب کہ آل راؤنڈر کوری اینڈرسن، ڈینئل ویٹوری جیسے کھلاڑی کسی بھی وقت میچ کو اپنے حق میں کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور بولنگ کے شعبے میں کیویز ٹیم کو ٹم ساؤتھی، کائل مل، مچل میکلنگم اور ٹام لیتھم کا ساتھ حاصل ہے۔ جنوبی افریقا کا 11 رکنی اسکواڈ کپتان اے بی ڈیویلئرز، ڈی کوک، ہاشم آملہ، فاف ڈپلوسی، ڈیوڈ ملر، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، جے پی ڈومنی، کائل ایبٹ، ریلے روسوو اور مورنی مورکل پر مشتمل ہوسکتا ہے۔
Load Next Story