جوحکومت گڈگورننس نہ دے سکے رہنے کی اہل نہیںصدیق الفاروق

بحران ہیں ،قیامت نہیں آئی ہوئی،حکومت کوسب سے بڑا خطرہ عدلیہ سے ہے:فوادچوہدری

بحران ہیں ،قیامت نہیں آئی ہوئی،حکومت کوسب سے بڑا خطرہ عدلیہ سے ہے:فوادچوہدری, فائل فوٹو

ABBOTABAD:
پاکستان مسلم لیگ ن کے ترجمان صدیق الفاروق نے کہاہے کہ جو حکومت عوام کو گڈگورننس نہیں دے سکتی چاہے وہ منتخب ہی کیوں نہ ہووہ ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کی اہل نہیں ۔ایکسپریس نیوزکے پروگرام ''تکرار'' میں انھوں نے کہا کہ ہم کسی غیر جمہوری طریقے سے حکومت ہٹانے کی بات نہیں کررہے آئین ہمیں سپریم کورٹ کا حکم ماننے کی تاکید کرتا ہے ۔صدر کی کرپشن کو بچانے کیلیے حکومت سب ڈراماکررہی ہے اگر حکومت آئین کے مطابق کام کرے تو ٹھیک ہے لیکن ایسا نہیں ہو رہا۔

جس طرح حکومت نے غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کے تقررکی بات مانی ہے اسی طرح باقی باتیں بھی ماننی چاہئیں ۔انیوں نے کہاکہ میری اطلاع یہ ہے کہ صدر آصف زرداری نے اپنے ساتھیوں کو یہ ہدایت کی ہے کہ جس حد تک بھی ہو عدلیہ کی تضحیک کریں دیکھتے ہیں کہ عدلیہ کتنے لوگوں کوجیل بھیجتی ہے۔وزیراعظم کے مشیر فواد چوہدری نے کہا کہ میں مانتا ہوں کہ پاکستان میں بحران ہیں ،لیکن کوئی قیامت نہیں آئی ہوئی، پاکستان میں مخلتف ایشوز چل رہے ہیں جبکہ بھارت میں آزادی کی سولہ تحریکیں چل رہی ہیں ۔ اس وقت حکومت کو سب سے بڑا خطرہ عدلیہ سے ہے۔


صدر اٹھارہ کروڑ عوام کا منتخب نمائندہ ہے، ان کی سزا کی بات سب کررہے ہیں اور جنھوں نے پی سی او کے تحت حلف اٹھائے ان کی سزا کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا ۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید نے کہاکہ پیپلزپارٹی سوچے سمجھے منصوبے کے تحت عدلیہ سے محاذآرائی کررہی ہے، بلاول بھٹوزرداری نے جس طرح لاڑکانہ کے جلسے میں چیف جسٹس کو مخاطب کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے ۔

پیپلز پارٹی سیاسی شہید بننا چاہتی ہے اور اس سے قوم کابہت نقصان ہوگا۔پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف سازش کررہی ہے، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو اس کی ذمے داری پیپلزپارٹی پر عائد ہو گی۔

 
Load Next Story