کراچی پولیس کی ٹیم عذیر بلوچ کو مجرم ثابت نہ کرسکی

رہائی کےبعد عذیر بلوچ کوعارضی شناخت نامہ بنا کر دیا جا سکتا ہےاوراسی کی بنیاد پر وہ یو اے ای میں قیام کر سکیں گے،ذرائع

رہائی کے بعد عذیر بلوچ کو عارضی شناخت نامہ بنا کر دیا جا سکتا ہے اور اسی کی بنیاد پر وہ یو اے ای میں قیام کر سکیں گے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

دبئی میں گرفتار کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کی حوالگی کیلیے جانے والی کراچی پولیس کی ٹیم اسے مجرم ثابت کرنے میں ناکام رہی۔


قانونی ماہرین نے اس امکان کا دعویٰ کیا ہے کہ عذیر بلوچ کو آئندہ چند روز میں رہا کر دیا جائے گا، کراچی پولیس کے افسران یو اے ای حکام کو عذیر بلوچ کے خلاف ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے جبکہ یو اے ای قوانین کے مطابق کسی بھی ملزم کو 90 روز سے زائد حراست میں نہیں رکھا جا سکتا جبکہ عذیر بلوچ گزشتہ 85 روز سے یو اے ای پولیس کی حراست میں ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ رہائی کے بعد عذیر بلوچ کو عارضی شناخت نامہ بنا کر دیا جا سکتا ہے اور اسی کی بنیاد پر وہ یو اے ای میں قیام کر سکے گا لیکن وہاں سے باہر جانے پر پابندی ہوگی، ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ کے وکیل نے یو اے ای حکام کو بتایا کہ عذیر بلوچ پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ عذیر بلوچ نے دبئی میں پراپرٹی بھی خریدی ہوئی ہے جس کی وجہ سے عذیر بلوچ کو یو اے ای میں سرمایہ کار کی حیثیت حاصل ہوگی، عذیر بلوچ کو دبئی کی العین جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔


Load Next Story