پیرو میں ٹریفک حادثے میں 37 افراد ہلاک درجنوں زخمی
پیرو کے جنوب مشرقی علاقے ہرامے میں مرکزی شاہراہ پر 3 مسافر بسیں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے
پیرو میں 3 بسوں اور ٹرک میں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیرو کے جنوب مغربی علاقے ہرامے میں مرکزی شاہراہ پر 3 مسافر بسیں اور ٹرک آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 84 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں طبی عملے کے مطابق متعدد افراد کی حالت کی تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ یہ 2013 کے بعد پیرو میں ہونے والا سب سے زیادہ جان لیوا حادثہ ہے، 2 سال قبل کزکو کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے 51 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔