توہین عدالت بلپاکستان بارکایوم سیاہ منانے کا اعلان
نیاقانون کالاقانون ہے،عدلیہ کی آزادی پرضرب لگائی گئی،چیلنج کرینگے ، سعید اختر
پاکستان بارکونسل نے توہین عدالت ایکٹ 2012ء مستردکرتے ہوئے 23 جولائی کواس قانون کے خلاف ملک بھرکی عدالتوں میں یوم سیاہ منانے اورعدالتوں کا بائیکاٹ کرنے کااعلان کیا ہے جبکہ اس بل کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیاجائے گا۔
جاری اعلامیے کے مطابق جمعہ کو پاکستان بارکااجلاس ممبر محمد سعید اختر کی صدارت میں ہوا جس میں توہین عدالت کے ترمیمی بل کوکالا قانون قراردیتے ہوئے اسے فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ اجلاس میں کہا گیاکہ اس قانون سے عدلیہ کا وقارمجروع کرنے کی کوشش کی گئی اس اقدام سے عدلیہ کی آزاد ی پرضرب لگائی گئی قانون آئین کی متعدد دفعات سے متصادم ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس قانون کے خلاف وائس چیئرمین اخترحسین اورچیئرمین ایگزیکٹیو کمیٹی آئینی درخواست دائر کرنے کے مجازہوںگے۔