بلوچستان کے علاقے آواران میں ایف سی کا سرچ آپریشن 6 ملزمان ہلاک
شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکارشہید ہوگیا،ترجمان ایف سی
ضلع آواران کے علاقے مشکے میں ایف سی کی جانب سے سرچ آپریشن کے دوران دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 6 مسلح ملزمان مارے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی کی جانب سے مشکے میں شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن کیا گیا اور اس دوران مسلح ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار موقع پر شہید ہوگیا جب کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ضلع آواران کے علاقے مشکے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ملزمان کے قبضے سے 5 ہتھیار اور 2 آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئی ہیں۔