عمران مغربی نمائندہ ہےشہیدوںمیں نام لکھوانا چاہتاہےفضل الرحمن

سالااورسابقہ بیوی فلم بنانے کیلیے ڈرامارچارہے ہیں،مجلس عمل جماعت کے بغیر بحال کردینگے

عمران کے بچے آج بھی یہودی کے پاس ہیں،غفورحیدری، حافظ حسین کا ردعمل۔ فوٹو: فائل

جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان مغربی نمائندہ ہے۔


قبائلی عوام سے کوئی تعلق نہیں، وہ بھی اپنا نام شہیدوں میںلکھوانا چاہتا ہے، متحدہ مجلس عمل جماعت اسلامی کے بغیر 2 ہفتوں کے اندر بحال ہوجائے گی ۔ جے ٹی آئی کے زیر اہتمام جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں حقوق طلبہ کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ امن مارچ ڈرون حملوں کیخلاف نہیں بلکہ عمران کا سالا اور سابقہ بیوی ایک فلم بنانے کیلیے یہ سارا ڈرامہ رچا رہے ہیں، عمران خان کا دعویٰ ہے کہ ملک کا نوجوان طبقہ اس کیساتھ ہے، مگر میں نہیں سمجھتا کہ ملک کا نوجوان طبقہ مادر پدر آزادی چاہتا ہے۔

مجلس عمل کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں مولانا نے کہا کہ نہ ہمیں جماعت اسلامی کی ضرورت ہے نہ انہیں دعوت دینگے۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان ان کے قائد پر حملے کر رہا ہے تاہم ان کے بچے آج بھی یہودی بیوی کے پاس پرورش پا رہے ہیں۔ آئی این پی کے مطابق جے یوآئی کے رہنما حافظ حسین نے کہا کہ عمران خان کیلیے وزیرستان کی وکٹ سودمندثابت نہیں، توقع تھی وہ فائنل کھیلیں گے مگر سیمی فائنل میں بھی نہ پہنچ سکے ، عمران خان کو ڈرون سے زیادہ مولانا فضل الرحمان ڈراؤنے نظر آرہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story