یوم پاکستان اور عوام کا جوش و خروش
اسلام آباد میں سات سال بعد مسلح افواج کی پریڈ ہونے کا مطلب بھی یہ ہے کہ اب دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔
پورے پاکستان میں گزشتہ روز 75واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ یوم پاکستان کی خاص بات یہ ہے کہ سات سال کے بعد اسلام آباد میں مسلح افواج کی شاندار پریڈ ہوئی، ملک کے دیگر شہروں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم پاکستان منایا گیا۔
ملک بھر میں یوم پاکستان منانے کے لیے عوام جس طرح گھروں سے نکلے اور انھوں نے پاکستان کے حق میں نعرے لگائے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوام اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اور اس سلسلے میں وہ گھروں سے نکلتے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کو بھی خاطر میں نہیں لائے۔ اسلام آباد میں سات سال بعد مسلح افواج کی پریڈ ہونے کا مطلب بھی یہ ہے کہ اب دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے ۔
بلاشبہ پاکستان کو دہشت گردی نے بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے ۔خوشی کے موقع ہوں، تہوار ہوں یا عبادت گاہیں، دہشت گرد انھیں نشانہ بناتے آرہے ہیں ۔ان کی اس قسم کی کارروائیوں کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ عوام کو خوف زدہ کر دیں اور ان کے ذہنوں میں یہ تاثر راسخ کر دیں کہ حکومت یا فوج ان پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن جب سے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا ہے اور کراچی میں آپریشن شروع ہے ۔
اس وقت سے ملک بھر میں حالات خاصے بہتر ہوئے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف قبائلی علاقوں میں مسلسل کارروائی جاری ہے اور اس کے مثبت اثرات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ یوم پاکستان کی تقریبات اس کا ثبوت ہیں۔