کراچی کا امن واپس لاکر ہی دم لوں گا وزیراعظم نواز شریف
کراچی میں جاری آپریشن کسی سیاسی جماعت کےخلاف نہیں بلکہ مجرموں کےخلاف ہے، وزیراعظم نواز شریف
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کو شہر بنانا ہے تو یہاں آپریشن بہت ضروری ہے اور وہ کراچی کا امن واپس لا کر رہیں گے۔
فیصل ایئر بیس کراچی میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ قائم علی شاہ، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے کراچی میں جاری آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ کور کمانڈر کراچی نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں اجلاس کو قومی ایکشن پلان پرعمل درآمد، فوجی عدالتوں کے قیام، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاریوں اور ان کے قبضے سے برآمد کئے گئے اسلحے کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اجلاس میں کراچی پولیس کی جانب سے گزشتہ 3 ماہ کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے مطابق 369 پولیس مقابلوں میں کالعدم تنظیموں کے56 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 18 کو حراست میں لیا گیا۔ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ، لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا، وہ کراچی کا امن واپس لے کر رہیں گے اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
اس سے قبل کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں بلکہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہے، آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا اور اسی کی وجہ سے شہر میں جرائم پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے، وہ وقت جلد ہی آنے والا ہے جب شہر قائد سے جرائم کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا کیونکہ کراچی کو بڑھنا ہے تو یہاں امن بہت ضروری ہے، اس کے بغیر خوشحالی نہیں آسکتی اور کراچی میں ترقی نہیں ہوگی تو پاکستان میں بھی ترقی نہیں ہوگی۔
https://www.dailymotion.com/video/x2kk50l_pm-nawaz-in-karachi_news