عمران خان جمہوری انداز سے ایم کیوایم کا مقابلہ کریں الطاف حسین
سازشی طریقے سے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے،قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عمران خان کو کراچی میں فراخدلانہ پیش کش کرتے ہیں کہ وہ آئیں اور جمہوری انداز سے ایم کیو ایم کا مقابلہ کریں۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اور سینیٹرز سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کروڑوں عوام کی نمائندگی کرنے والی سچی عوامی جماعت ہے جسے اوچھے ہتھکنڈوں اور زہریلے پروپیگنڈے سے ختم نہیں کیا جاسکتا جب کہ سازشی طریقے سے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف اور عدم تشدد پر یقین رکھتا ہوں لیکن کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ تھم نہ سکا جب کہ سندھی نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی پھینکی جارہی ہیں اس لئے وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔