کراچی میں کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ اور دیگر وسائل فراہم کیے جائیں گے
وفاقی حکومت کراچی آپریشن کے دوران اندرون ملک فرارہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹاسک دیدیا ہے۔
جرائم پیشہ عناصر یا ان کی سرپرستی کرنے والوں کا تعلق کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہوگا ان کو بلا تفریق ٹھوس شواہد کی روشنی میں اور قانون کے مطابق گرفتار کیا جائے گا ،اہم مفرور دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے ان کے سر کی قیمتیں سندھ حکومت قانون کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں کی مشاورت سے مقررکرے گی اور بعض ایسے انتہائی مطلوب دہشت گرد جن کے بارے میں اطلاعات ہیں کہ وہ بیرون ممالک میں موجود ہیں۔ ان کووطن واپس لانے کیلیے پالیسی کاتعین وفاقی حکومت کرے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ پولیس اور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کو جدید اسلحہ اور دیگر وسائل فراہم کیے جائیں گے ،اس حوالے سے سندھ حکومت جلد سفارشات وفاقی حکومت کو بھیجے گی ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کی ارسرنو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس کا مکمل قانونی جائزہ لے کر اس میں ملوث ملزمان کوگرفتارکیا جائے گا ۔
وفاقی حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کوکراچی میں کالعد تنظیموں کے نیٹ ورک کے خاتمے کیلیے بھی سخت ترین کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی ہے ،وفاقی حکومت نے یہ بھی عندیہ دیا کہ دہشت گردوں کے رابطے کے مواصلاتی نظام کو ختم کرنے کیلیے بھی جدید وسائل بروے کار لائے جائیں گے۔