سپریم کورٹ نے سائلین کو اردو میں نوٹس بھجوانے کے باقاعدہ احکام جاری کردیے

جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں، چیف جسٹس نے تجویز منظور کرلی

جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس کو تجویز دی تھی کہ سائلین کو نوٹس سمیت دیگر کئی اہم عدالتی معاملات انگریزی میں ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں آتی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس جواد ایس خواجہ کی کوششیں رنگ لے آئیں چیف جسٹس نے سائلین کو اردو میں نوٹس بھجوانے کی تجویز منظور کرتے ہوئے اس کے لیے باقاعدہ احکام جاری کردیے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے چیف جسٹس کو تجویز دی تھی کہ سائلین کو نوٹس سمیت دیگر کئی اہم عدالتی معاملات انگریزی میں ہونے کی وجہ سے سمجھ نہیں آتی جس کی وجہ سے پریشانی ہوتی ہے اور بعض اوقات کیس کی سماعت بھی ملتوی کرنا پڑجاتی ہے، اس لیے کیاہی بہتر ہوکہ تمام تر نوٹس اردو زبان میں جاری کیے جائیں جس پر چیف جسٹس نے ان کی تجویز منظور کرلی۔


Load Next Story