نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر سے علی گیلانی اور عبدالغنی بٹ کی ملاقاتیں
کشمیری مسئلہ کشمیر کاروایتی انداز سے ہٹ کرحل تسلیم نہیں کرینگے، علی گیلانی
کشمیری حریت رہنما سیدعلی گیلانی اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسرعبدالغنی بٹ نے الگ الگ وفد کے ہمراہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط سے ملاقاتیں کیں اورانھیں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملاقات کے بعد میڈیا کوانٹرویو میں سید علی گیلانی نے کہاکہ انھوں نے عبدالباسط کوبتایا ہے کہ کشمیری مسئلہ کشمیرکاروایتی انداز سے ہٹ کر (آؤٹ آف باکس)حل کبھی تسلیم نہیں کرینگے اورآزادی سے کم کسی بھی چیز پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر قیام امن کیلیے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری ضروری ہے۔