دہری شہریت کیس پنجاب اسمبلی کے 120 ارکان کے حلف نامے جمع

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرپارلیمنٹ سیکرٹریٹ نے حلف نامےجمع کرنے سے انکار کردیا تھا

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرپارلیمنٹ سیکرٹریٹ نے حلف نامےجمع کرنے سے انکار کردیا تھا، فوٹو فائل

دوہری شہریت کیس کے حوالے سے اسمبلی کے 120 ارکان نے حلف نامےجمع کرادئیے ہیں۔


الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کی جانب سےدہری شہریت رکھنےوالے ارکان کونااہل قراردیئےجانےکے بعد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی سےحلف نامے لینےکا اعلان کیا تھا اور ارکان کوہدایت کی گئی تھی کہ وہ 9 اکتوبر تک اپنی شہریت کے حوالےسےاپنےحلف نامےمتعلقہ اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیں۔

الیکشن کمیشن کی ہدایت پرپارلیمنٹ سیکرٹریٹ نے حلف نامےجمع کرنے سے انکار کردیا تھا، جبکہ اس کےبرعکس پنجاب اسمبلی کے 120 اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 ارکان نے دوہری شہریت کے حوالے سے حلف نامےجمع کرادیئے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story