ایف بی آر افسر کے ٹیکس دہندگان کو بلیک میل کرنے کا انکشاف
رشوت کے لیے جعلسازی سے آڈٹ نوٹسز دینے کی شکایت پر چیئرمین طارق باجوہ کا نوٹس
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ماتحت اداروں کے افسران کا ٹیکس دہندگان کو جعلی کمپیوٹرائزڈ بارکوڈ پرنٹ کرکے آڈٹ نوٹس کے اجرا کے ذریعے رشوت کے لیے بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ٹیکس دہندہ کی شکایت پرچیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ نے نوٹس لیتے ہوئے جعلی بار کوڈ کے ساتھ آڈٹ کے نوٹس بھجوانے والے افسر کے خلاف تحقیقات کے احکام جاری کردیے۔ اس ضمن میں ''ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ایف بی آر نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو آر ٹی او ٹو کراچی سے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کی جانب سے جعلی بارکوڈ کے ساتھ نوٹس جاری کرنے کے کیس کے بارے میں جامع رپورٹ طلب کرلی ہے۔
دستاویز میں بتایا گیاکہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کے خلاف ٹیکس دہندہ کی جانب سے شکایت موصول ہوئی ہے جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو آڈٹ زون ٹو ریجنل ٹیکس آفس ٹو کراچی ولی محمد شیخ کی جانب سے جعلی بار کوڈ پرنٹ کرکے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے نوٹس جاری کیے جا رہے ہیں اور مذکورہ افسر کی جانب سے جیکر پروڈکٹس، انسہ فوڈ پروڈکٹس، عزیز پروڈکٹس اور افضل پروڈکٹس کو آڈٹ کے نوٹس بھجوائے گئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے چیف کمشنر آر ٹی او کو لکھے جانے والے لیٹر میں مذکورہ افسر کی طرف سے جعلی بار کوڈ کے ساتھ جاری کردہ آڈٹ نوٹس کی کاپی بھی بھجوائی ہے، اس کے علاوہ مذکورہ افسر کی طرف سے اس قسم کے آڈٹ نوٹس کے تحت منصور دوڈ پروڈکٹس، کرن فوڈ پروڈکٹ،آئیڈیل فوڈ پروڈکٹس، جیکر پروڈکٹس، انسہ فوڈ پروڈکٹس، عزیز پروڈکٹس، افضل پروڈکٹس اور ذیشان فوڈ پروڈکٹس کے آڈٹ پراسیس کو فوری طور پر روکنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ مزید کسی قسم کی بے ضابطگی سے بچا جاسکے۔