گورنر نے ملک کی پہلی لا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
بہترین قانون دان یونیورسٹی کی سرپرستی کررہےہیں جس سےتعلیم کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہو گا، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد
HARIPUR:
گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں شہید ذوالفقار علی بھٹوکے نام سے پاکستان کی پہلی لا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھا، یونیورسٹی کورنگی میں 13.19 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی جارہی ہے۔
جس کا تخمینہ 1025.78 ملین روپے لگایا گیا ہے، یونیورسٹی کی تعمیر فروری 2018 ء میں مکمل کرلی جائے گی، پاکستان کی پہلی شہید ذوالفقار علی بھٹو لایونیورسٹی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا کہ آج میرے لیے بے انتہا خوشی کا موقع ہے، لا یونیورسٹی کے حوالے سے جس کے لیے بہت کو ششیں کی گئیں کیونکہ ہم جو ڈیشل سسٹم کی بات تو کرتے ہیں لیکن اس کی تعلیم پر بات نہیں کرتے ہیں، میں نے اپنی پوری کوشش کی کہ جلد لا یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جاسکے، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ سند ھ سید قائم علی شاہ سے کافی گفتگو ہوئی۔
میرے لیے اطمینان کا باعث ہے کہ یہ اعزاز صوبہ سندھ کو حاصل ہوا کہ یہاں ملک کی پہلی لایونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، انھوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو لایونیورسٹی حصول انصاف میں بے پناہ مدد کرے گی، اس یونیورسٹی کا براہ راست تعلق عام آدمی سے ہوگا، بہترین قانون دان یونیورسٹی کی سرپرستی کررہے ہیں جس سے تعلیم کا معیار بھی بہت اعلیٰ ہو گا، یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قاضی خالدعلی نے کہا کہ گورنر سندھ کی قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ کی سرپرستی میں عالمی معیار کی یونیورسٹی آف لا قائم کردی گئی ہے جو ہماری نسلوں کے لیے انتہائی مو ئثر ثابت ہوگی، روٹری کلب نے پہلی لایونیورسٹی کے لیے3500 کتابوں کا عطیہ دیا ہے جس کے لیے ہم بے حد مشکور ہیں۔