نیویارک میں گیس لیکیج دھماکے سے 2 عمارتیں منہدم 19 افراد زخمی
گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس نے 3 قریب عمارتوں کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا
ISLAMABAD/KARACHI:
نیو یارک میں گیس لیکج کے باعث ہونے والے دھماکے سے 2 عمارتیں منہدم ہو گئیں جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ایک عمارت میں گیس سے چلنے والے آلات کی جانچ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے دیکھتے ہی 3 قریبی عمارتوں کو اپنے لپیٹ میں لے لیا، آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ 2 عمارتیں کچھ ہی دیرمیں منہدم ہوگئیں جس کے ملبے تلے دب کر 19 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا جب کہ فائر فائٹرز کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔