عمران خان اورعارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کردی پرویزرشید
دھرنا منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھا، وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان اور عارف علوی کی گفتگو منظر عام پر آنے کے بعد ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ دھرنا دراصل جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھا۔
وفاقی وزیراطلاعات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف چوردروازے سے اقتدارحاصل کرنا چاہتی تھی اور عمران خان اور عارف علوی کی آڈیو ٹیپ نے دھرنے کی اصل حقیقت واضح کردی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دھرنا جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھا جب کہ ٹیپ نے جاوید ہاشمی کے الزامات بھی سچ ثابت کردیئے ہیں۔
واضح رہے کہ دھرنے کے دوران اسلام آباد میں پی ٹی وی ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران عمران خان اورعارف علوی کی ایک آڈیو گفتگو منظر عام پر آئی ہے جس میں عمران خان نے پی ٹی وی پر حملے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے وزیراعظم نواز شریف پر دباؤ بڑھانے کا حربہ قراردیا۔