فخر الدین ابراہیم چیف الیکشن کمشنر مقرر صدر نے تقرر نامے پر دستخط کردیئے
چیف الیکشن کمشنرکی متفقہ تقرری جمہوری عمل کے استحکام کیلیے اہم پیشرفت ہے،صدرزرداری
صدرآصف علی زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی بحیثیت چیف الیکشن کمشنر تقرر نامے پر دستخط کر دیے۔ اس سلسلہ میں جمعہ کو ایوان صدر میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک، مخدوم شہاب اور سیّد خورشید شاہ سمیت حاجی محمد عدیل، سلمان فاروقی ، فرحت اﷲ بابر اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ قابل بھروسہ انتخابات کے انعقاد کیلیے متفقہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری بہت اہم پیشرفت ہے، یہ تقرری انتخابات اور انتخابی عمل پر اعتماد کو بڑھائے گی جو سیاسی استحکام اور اقتدار کی خوش اسلوبی سے منتقلی کیلیے اہم جزو ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے متفقہ نامزدگی ان کی بلند پایہ شخصیت پر اعتماد کا اظہار ہے۔ صدر نے امید ظاہر کی کہ متفقہ چیف الیکشن کمشنر ملک میں سیاسی استحکام میں کردار ادا کرے گا ۔ آئی این پی کے مطابق فخر الدین جی ابراہیم کی جانب سے پیر کو اپنی نئی ذمے داریاں سنبھالنے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے بارے پارلیمانی کمیٹی نے اتفاق رائے سے جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم کی تقرری کی منظوری دی تھی ، ان کی نامزدگی مسلم لیگ (ن) نے کی تھی۔