گریڈ ٹو کرکٹ میں عامر ردھم میں واپس آنے لگے
ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ایچ ای سی نے فیس فریش کو 133 رنز سے مات دیدی۔
HYDERABAD:
پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں عمر ایسوسی ایٹس نے نادرا کو 5 وکٹ سے شکست دیدی، پیسر محمد عامر بھی ردھم میں آنے لگے، انھوں نے میچ میں 7 وکٹیں اپنے نام کیں، کے پی ٹی اور ایچ ای سی نے بھی اپنے میچز جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ پر تیسرے روز عمر ایسوسی ایٹس نے142 رنز کا ہدف 5 وکٹ پر حاصل کرلیا، فضل سبحان نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس سے قبل نادرا کی ٹیم دوسری باری میں 279 رنز تک ہی محدود رہی، پہلی اننگز میں 4 بیٹسمینوں کو آؤٹ کرنے والے محمد عامر نے دوسری باری میں3 وکٹیں اپنے نام کیں۔
شیخوپورہ اسٹیڈیم میں کے پی ٹی نے کینڈی لینڈ کو 9 وکٹ سے ہرایا۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ایچ ای سی نے فیس فریش کو 133 رنز سے مات دیدی۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں نیوی اور سعودی کرکٹ انٹرنیشنل کا میچ ڈرا ہوگیا، نیوی نے دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 574 رنز بنائے، امیت روی نے سنچری کی۔ آرمی کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں میزبان اور سی ڈی اے کا میچ بھی کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، میقداد نے سنچری بنائی۔