وزارت مذہبی امور کا حج کوٹے میں 4 کمپنیوں کو نواز نے کا فیصلہ

15کمپنیوں کو نظرانداز کرکے 4 کمپنیوں کو ملی بھگت سے کوٹا دیا جارہا ہے، ذرائع

15کمپنیوں کو نظرانداز کرکے 4 کمپنیوں کو ملی بھگت سے کوٹا دیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو: فائل

وزارت مذہبی امور کی طرف سے گزشتہ سال 19 حج کمپنیوں کو کوٹا جاری کرنے کے بعد رواں سال ان میں سے 15 کمپنیوں کا کوٹا ختم کرنے جبکہ4 کمپنیوں کے مالکان کے ساتھ مبینہ ملی بھگت کے بعد رواں سال کیلیے 50،50 کا کوٹا جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت مذہبی امور نے گزشتہ سال19 حج کمپنیوں کو مختلف وجوہ کے تحت حج کوٹا جاری کیا تھا ان میں سے بعض نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا تاہم اس وقت کچھ کمپنیوں کو کوٹا ایک سال کے لیے جبکہ کچھ کو 2 سال کیلیے جاری کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق رواں سال سعودی حکومت کی طرف سے نئی کمپنیوں کو کوٹا دینے کی مخالفت کی گئی جس کے بارے میں چند روز قبل وزیر مذہبی امور سرداریوسف نے پارلیمنٹ کو بھی آگاہ کیا تاہم وفاقی سیکریٹری مذہبی امور نے 19 حج کمپنیوں کے کوٹے کو سرے سے ختم کرنے جبکہ 4کو رواں سال کیلیے نوازنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس طرز عمل سے باقی کمپنیوں کے مالکان پھر عدالت چلے جائیں گے جس کی وجہ سے رواں سال ایک مرتبہ پھرحج پالیسی تاخیر کا شکار ہونے کاخدشہ ہے۔


Load Next Story