اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
23 مئی کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔
HARIPUR:
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں پہلی مرتبہ بلدیاتی انتخابات ہوں گے جس کیلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر علیم شہاب کو حلقہ بندیوں کا انچارج مقرر کیا گیا، حلقہ بندیوں کے سلسلے میں 30 مارچ تک نقشہ جات، آبادی اور یوسیز کی تعداد جمع کی جائے گی۔
یکم سے 30 اپریل تک حلقہ بندیوں کی فہرستیں تیار ہوں گی جو عوامی جائزے کیلیے عام کی جائیں گی،16 سے 22 مئی تک حلقہ بندیوں پر عوامی شکایات سنی جائیں گی اور فیصلے دیے جائیں گے، 23 مئی کو حلقہ بندیوں کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔