ڈیرہ اسما عیل خان میں 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا
بم کو ریموٹ کی مدد سے اڑایا جانا تھا جس سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی، بی ڈی ایس
لاہور:
ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب 12 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع ملی کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی ظفر آباد کالونی میں بنوں میران شاہ روڈ پر سڑک کنارے ایک مشکوک موٹر سائیکل کھڑی ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر موٹر سائیکل کی تلاشی لی تو پتہ چلا کہ اس میں بارودی مواد نصب ہے جس پر بی ڈی یو کے عملے نے علاقے کا محاصرہ کر کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔ بی ڈی ایس کے مطابق موٹر سائیکل میں 12 کلو وزنی بم نصب کیا گیا تھا جس میں بال بیرنگ اور لوہے کے ٹکرے بھی موجود تھے، بم کو ریموٹ کی مدد سے اڑایا جانا تھا جس سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔