سری لنکن صدر کے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا گیا
صدر کے بھائی پریاناتھا سری سینا کو سر پر کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا، پولیس
سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کے بھائی قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق صدر کے بھائی پریاناتھا سری سینا کو سر پر کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔ دار الحکومت سے نکلنے والے اخبار کولمبو گزٹ کے مطابق پریاناتھا سری سینا کو تنازع پر قتل کیا گیا جس میں حملہ آور شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق سری لنکن صدر کے بھائی کولمبو سے 215 کلومیٹر فاصلے پر واقع آبائی گائوں میں 2روز قبل زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ صدر میتھری پالا سری سینا ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔
سرکاری طور پر جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ صدر کے بھائی کا ایک دوست سے جھگڑا ہوا جس میں ان کی ہلاکت ہوئی۔ ڈاکٹرز نے کہاکہ ان کے سرپرشدید چوٹیں آئی تھیں جس سے ان کی ہلاکت ہوئی۔ یاد رہے کہ سری لنکن صدرنے اپنے خاندان کے لوگوں کی سیکیورٹی کاکوئی انتظام نہیں کیا تھا اور اپنی سیکیورٹی بھی کم کردی تھی۔