آزاد کشمیرکے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان کامیاب غیرسرکاری نتائج

بیرسٹرسلطان نے 15 ہزار691 ووٹ حاصل کئے جب کہ پیپلزپارٹی کے چوہدری اشرف 12 ہزار811 ووٹ حاصل کرسکے،غیرسرکاری نتائج

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حلقے کے 81 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 3 میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے بیرسٹرسلطان محمود نے میدان مار لیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایل اے 3 میں ضمنی انتخاب کے لئے تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان محمود، پیپلز پارٹی کے چوہدری اشرف، جماعت اسلامی کے انجینئر نعمان اکرم اور آزاد امیدوار اعجاز احمد رضا مد مقابل آئے تاہم اصل مقابلہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے امیدواروں کے درمیان ہوا۔غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار بیرسٹرسلطان محمود 15 ہزار691 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جب کہ پیپلزپارٹی کے امیدوار چوہدری محمد اشرف 12 ہزار 811 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر رہے۔

ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا جب کہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حلقے کے 81 پولنگ اسٹیشنوں کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔
Load Next Story