آئندہ 3 سال میں 38 اداروں کی نجکاری کردینگے محمد زبیر
رواں مالی سال میں نجی کاری سے198 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے، چیئرمین نجکاری کمیشن
چیئرمین نجی کمیشن محمد زبیر نے کہا کہ ہیوی مکینیکل کمپلیکس کی نجکاری موجودہ حالات میں بہترین قیمت پر ہوئی ہے۔
ایچ ایم سی کو گزشتہ سال 125ملین روپے خسارہ ہوا تھا اور آمدنی محض 40ملین روپے ہوئی تھی، ایچ ایم سی کی مشینری محض 25فیصد کام کر رہی ہے، ایچ ایم سی مجموعی طورپر 1.3ارب روپے میں فروخت ہوا ہے اور خریدنے والی کمپنی ادائیگی پاکستانی کرنسی کے حساب سے ڈالر میں کرے گی جس سے زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہو گا، آئندہ تین سال میں 38 سے زائد اداروں کی نجی کاری کی جائے گی جبکہ رواں مالی سال میں ایچ بی ایل اور این پی پی سی کی نجی کاری کردی جائے گی، رواں مالی سال میں نجی کاری سے 198 ارب روپے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محمد زبیر نے کہا کہ آئی ایم ایف، عالمی بینک اور ایشین ترقیاتی بینک اور یو ایس ایڈ نے پاکستان کے نجکاری کے عمل کو شفاف قرار دیا ہے اور نجکاری کے عمل میں تمام مذکورہ عالمی اداروں کا تعاون حاصل ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ چھ ڈسکوز،آئیسکو، فیسکو،گیپگو، لیسکو، جینکو سمیت 38سے زائد اداروں کی آئندہ تین سا ل میں نجکاری کردی جائے گی۔