اپریل کے آخر تک 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی عابد شیر علی

دیامیر بھاشا ڈیم پر80فیصدزمینی کام مکمل ہو چکا ہےجب کہ داسو ہائیڈرو پروجیکٹ پرتیز رفتاری سےکام جاری ہے،عابد شیر علی

عمران خان نے معیشت کے چلتے ہوئے پہیے کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے، عابد شیر علی۔ فوٹو: فائل

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اپر یل کے آخر تک1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آجائیگی۔

دیامیر بھاشا ڈیم پر 80 فیصد زمینی کام مکمل ہو چکا ہے، ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ کسی صورت برداشت نہیں جائیگی، تحریک انصاف کے ملک دشمن اقدامات کے باوجود ترقی کا پہیہ رواں دواں ہے، عمر ان خان کو ان کی زبان میں جواب دیا تو انہیں پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ اتوار کو اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ کے آخر تک 1500 میگا واٹ بجلی سسٹم میں آ جائیگی۔


ایک سوال کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ نندی پور پاور پروجیکٹ سے 425 میگاواٹ پیداوار آئندہ ماہ شروع ہو جائے گی جبکہ نیلم جہلم سمیت کوئلے سے چلنے والے دیگر منصوبے تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ دیامیر بھاشا ڈیم پر 80 فیصد زمینی کام مکمل ہو چکا ہے، اس کے علاوہ ساڑھے 4 ہزار میگاواٹ کے داسو ہائیڈرو پروجیکٹ پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، پچھلے حکمران توانائی بحران کے حل کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت نے ہنگامی بنیادوں توانائی بحران کے خاتمے کیلیے اقدامات اٹھائے لیکن عمران خان نے معیشت کے چلتے ہوئے پہیے کے آگے رکاوٹیں کھڑی کرکے ملک دشمنی کا مظاہر ہ کیا ہے اور ان کے دھرنوں کی وجہ سے 40 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری رکی اور انہوں نے پاکستان اور چین کی دوستی خراب کرنے کی بھی کوشش کی ہے مگر وہ اس میں ناکام رہے ہیں۔
Load Next Story